گرفتار

خرم پرویز ، عرفان معراج 10 روزہ ریمانڈ پر این آئی اے کے سپرد

0نئی دہلی 23 مارچ (کے ایم ایس) دہلی کی ایک عدالت نے غیر قانونی طور پر نظر بند نسانی حقوق کے کشمیری کارکن خرم پرویز اور کشمیری صحافی عرفان معراج کو ایک جھوٹے مقدمے میں دس روز کیلئے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجسنی (این آئی اے) کی تحویل دیدیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے دو الگ الگ درخواستوں کے ذریعے 12روز ہ ریمانڈکی درخواست کی تھی تاہم پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دھرمیش شرما نے دونوں کو 10 دن کی مدت کے لئے این آئی اے کی تحویل میں دیدیا۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت دی کہ ریمانڈ کے ہر دن ان دونوں کا طبی معائنہ کیا جائے اور یکم اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

این آئی اے نے بدھ کو جموں و کشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) کے پروگرام کوآرڈینیٹر خرم پرویز کو فنڈنگ سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں بدھ کو باضابطہ طور پر غیر قانونی طور پر حراست میں لے لیا۔

صحافی عرفان معراج کو ایجنسی نے چند روز قبل سری نگر سے گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے نے دعویٰ کیا کہ عرفان معراج وہ خرم پرویز کا قریبی ساتھی ہے اور ان کی تنظیم کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

خرم پرویز نومبر 2021 میں گرفتاری کے بعد سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں ہیں۔ ان اس پر گزشتہ برس 13 مئی کو چھ دیگر افراد کے ساتھ فرد جرم دائر کی گئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button