گرفتار
مقبوضہ کشمیر: 2کشمیری نوجوان گرفتار
سرینگر : غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع اسلام آباد میں 2کشمیری نوجوانوں کوگرفتارکرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے ان کے قبضے سے ہتھیار برآمد ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔