مقبوضہ جموں و کشمیر

دوبھارتی پولیس اہلکاروں کی لاشیں مقبوضہ کشمیر سے برآمد

جموں19اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس کے دو اہلکاروں کی لاشیں دو الگ الگ اضلاع سے ملی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار کی لاش ضلع رام بن کے علاقے بوم چندر کوٹ میں واقع 84سی آر پی ایف بٹالین کیمپ سے ملی ہے جسے گولی مار کر قتل کیاگیا ہے ۔ بھارتی پولیس اہلکار مول راج کی لاش پراسرار طورپر ضلع اوھمپور میں اس کی رہائش گاہ سے ملی ہے ۔

ادھر انڈین آرمڈ پولیس ونگ کے ایک کانسٹیبل بلال احمد نے مبینہ طورپر سرینگر کے علاقے پزلپورہ شالیمار میں پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button