بھارت

عالمی بینک نے بھارت کی اقتصادی ترقی کی شرح کا تخمینہ گھٹا دیا

نئی دہلی 04 اپریل(کے ایم ایس)عالمی بینک نے بھارت کی اقتصادی شرح ترقی سے متعلق اپنا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال -24 2023میں بھارت کی اقتصادی شرح ترقی 6.3فیصد رہے گی۔
عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ چیزوں کا استعمال کم ہونے کے سبب آمدنی کی رفتار سست رہے گی اوربھارت کی جی ڈی پی پر اس کا اثر پڑے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی بینک نے اس سے قبل رواں مالی سال کے لئے بھارت کی اقتصادی شرح ترقی 6.6فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔ عالمی بینک مسلسل بھارت کی اقتصادی شرح ترقی کے گھٹنے کی پیشین گوئی کر رہا ہے۔
دریں اثناء ایشیائی ترقیاتی بنک نے بھی مالی سال-24 2023میں بھارت کے شرح ترقی کے تخمینے میں کمی کر دی ہے۔ اے ڈی بی کا اندازہ ہے کہ رواں مالی سال میں شرح ترقی 7.2 فیصدکے بجائے 6.7فیصد رہ سکتی ہے۔ شرح ترقی کے اندازہ میں کمی کی اہم وجوہات عالمی چیلنجز اور گھریلو طلب میں کمی بتائی گئی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button