متفرقات

جنوبی افریقہ میں سلمان خان کی تصنیف کردہ کتاب ”نیلسن منڈیلا آن کشمیر”کی تقریب رونمائی

download (7)ریوونیا جنوبی افریقہ19اگست(کے ایم ایس) جنوبی افریقہ میں قائم کشمیری ایکشن گروپ کے چیئرمین سلمان خان کی تصنیف کردہ کتاب ”نیلسن منڈیلا آن کشمیر”کی تقریب رونمائی آج جنوبی افریقہ کے شہر ریوونیا میں منعقد ہوئی۔
https://www.facebook.com/knewshdofficial/videos/696388889364291

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کتاب میں جموں وکشمیر کے ماضی، حال اور قبضے کے اسباب، نتائج اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کا احاطہ کیاگیا ہے۔تحقیق پر مبنی یہ کتاب ہر اس شخص کو پڑھنی چاہیے جو تنازعہ کشمیر کے بارے میں متوازن نظریہ رکھنا چاہتا ہے۔ یہ کتاب افریقی نقطہ نظر سے تنازعہ کشمیر کی صحیح عکاسی کرتی ہے۔ تقریب رونمائی جنوبی افریقہ کے شہر ریوونیا کے” للیز لیف میوزیم ”میں منعقد ہوئی جس میں جنوبی افریقہ میں مقیم کشمیریوں اورپاکستانیوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب رونما کو برطانیہ اور پاکستان میں تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا گیا۔سلمان خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019کو مودی حکومت نے جموں وکشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے اس کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور علاقے پر فوجی محاصرہ مسلط کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے اور دیرینہ تنازعے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں مدد دیں۔ سلمان خان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے اور اس کے پرامن حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے۔ دیگر مقررین نے تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تمام امن پسند اقوام کو مظلوم کشمیریوں کی مدد کرنے اور انہیں ان کا حق خودارادیت دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button