متفرقات
عوامی مجلس عمل کا اسد اللہ بٹ اور محمد یوسف وانی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور میرواعظ خاندان سے وابستہ زونی مر سرینگر کے حاجی اسد اللہ بٹ اورنواکدل سرینگرکے محمد یوسف وانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیاہے۔
عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنظیم کی قیادت خاص طورپر گزشتہ چارسال سے اپنے گھر میں نظر بند تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے دونوں خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا۔ بیان میں اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی گئی کہ وہ مرحومین کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔