پاکستان

بھارت کئی دہائیوں سے جنوبی ایشیاء میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،ترجمان دفتر خارجہ 

qqqکینیڈامیں بھارت کی کارروائی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

 

اسلام آباد 20 ستمبر (کے ایم ایس)

پاکستان نے کہاہے کہ بھارت کئی دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے اور کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی طرف سے ایک سکھ رہنماء کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں بھارت کی کارروائی جنوبی ایشیا سے عالمی سطح تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں ”را”کی کارروائی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلسل بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی کینیڈا میں کارروائی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت نے جون 2021 میں لاہور میں دہشت گردی کی کارروائی کی، 2016 میں بھارتی کمانڈر کلبھوشن کو گرفتار کیا گیا اور بھارتی کمانڈر نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ  بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا۔انہوں نے ترکیہ کے صدر ارجب طیب ردوان کے جنرل اسمبلی سے خطاب کو سراہتے ہوئے کہاکہ ترکیہ نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔نگران وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ انوار الحق کاکڑ جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اقوام عالم کے سامنے اجاگر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارت سے ملاقاتوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان مسجد اقصی پر اسرائیل کی حالیہ جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیریوں پر مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button