پاکستان

گروپ 20کے رہنماء تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، مشعل ملک

 

mishaal-malik_akhbarاسلام آباد 12 ستمبر (کے ایم ایس)

انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعل حسین ملک نے حال ہی میں نئی دلی میں گروپ 20کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔

مشعل ملک نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں  کے شانہ بشانہ ہیں اور تمام بین الاقوامی فورموں پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اپنے پیدائشی حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کئی دہائیوں سے ماورائے عدالت قتل، ظلم و تشدد اورجبری گرفتاریوں کا سامنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button