بھارت سکھ رہنما کے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے،جسٹن ٹروڈو
قوام متحدہ:کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنانے کیلئے کینیڈا کے ساتھ تعاون کرے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے اور ہمارے ساتھ تعاون کرے۔انہوں نے کہا کہ ہم اشتعال انگیزی اور مسائل پیدا کرنے کے خواہاں نہیں ہیں لیکن قانون کی حکمرانی اور اپنے شہریوں کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں ہمار موقف بالکل واضح ہے لہذا ہم بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معاملے کی سچائی تک پہنچنے کیلئے وہ ہمارے ساتھ تعاون کرے۔
Trudeau stands firm in accusing Modi Regime for killing a Sikh separatist leader in Canada! He says he and Canada respect rule of law and will fight for it wherever it gets violated. Rule of Law is not something Modi’ ‘Bulldozer’ regime believes in! pic.twitter.com/FBMaM8a2HH
— Ashok Swain (@ashoswai) September 22, 2023