World

کینیڈا میں بھارتی دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں، سیکریٹری خارجہ 

RAW-hitاسلام آباد20 ستمبر (کے ایم ایس)

سیکریٹری خارجہ سجاد سائرس قاضی نے ہے کہ بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی پاکستان کیلئے حیرانی کی بات نہیں ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو الزام لگایا ہے اس میں کچھ توحقیقت ضرور ہوگی ، ہم اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کررہا ہے اور پاکستان میں عدم استحکام کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔سائرس قاضی نے بتایا کہ ہم نے بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے اور دنیا میں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ فروری 2019 میں ہم نے ملک کا دفاع کیااور ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔سیکرٹری خارجہ نے مزیدکہاکہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑجمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں تنازعہ کشمیرسمیت تمام مسائل پرپاکستان کا موقف پیش کریں گے اورانوارالحق کاکڑامریکی صدرجوبائیڈن کے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button