کشمیری تارکین وطن

کشمیری تارکین وطن کی کینیڈا میں بھارت کے ہاتھوں سکھ رہنما کے قتل کی مذمت 

 

 

hardeep-singh-nijjarواشنگٹن ڈی سی، 23 ستمبر (کے ایم ایس)

ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم (ڈبلیو کے اے ایف) اور کشمیر ڈائیس پورہ کولیشن (کے ڈی سی) نے کینیڈا میں بھارتی حکومت کے ایجنٹوں کے ہاتھوں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق” ڈبلیو کے اے ایف اور کے ڈی سی بورڈ“ کے اراکین نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہیں اور وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، کینیڈین عوام اور کینیڈین سکھ برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ حکومت بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی واضح مثال ہے۔

ڈبلیو کے اے ایف اور کے ڈی سی کے اراکین نے کہا جب سے بھارت میں نریندر مودی کی زیرقیادت بی جے پی حکومت برسراقتدار آئی ہے اس نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مخالف آوازوں کو ایک منظم طریقے سے خاموش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی مظالم کی انتہا کر دی ہے اور وہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس میں جابر حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے والوں کا قتل اور غیر قانونی نظربندیاں شامل ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بی جے پی کی فسطائی حکومت کا محاسبہ کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button