APHC-AJK

محمود ساغر کی عوامی جمہوریہ چین کو 74ویں قومی دن پر مبارکباد

Graphic1اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اصولی موقف پر عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے چین کے صدر شی جن پنگ کے نام ایک خطہ میں انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے محکوم عوام کی طرف سے 74ویں قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔انہوںنے لکھا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر پر چین کے غیر متزلزل موقف اور خطے میں فروغ امن کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ چین نے سرینگر اور لداخ میں ہونے والے گروپ 20اجلاسوں سے دور رہ کر تنازعہ کشمیرپر اپنے اصولی موقف کا واضح ثبوت دیا ۔انہوںنے خطہ میں لکھا کہ چین نے زندگی کے تمام شعبوں میں جو شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کیلئے بھی باعث مسرت ہیں۔

محمود احمد ساغر نے امید کا اظہار کیا کہ چین آنے والے برسوں میں مزید قتصادی و معاشی ترقی حاصل کر لے گا اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو کر عالمی منظر نامے پر ابھر ے گا۔ چین نے یکم اکتوبر کو اپنا 74واں قومی دن منایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button