مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف کے زیر اہتمام جامع مسجد سرینگر میں رحمة الالعالمین کانفرنس کا انعقاد

 

press picسرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیۖ کی ولادت باسعادت کے حوالے سے انجمن اوقاف جامع مسجد کےزیر اہتمام مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ایک پر وقار مجلس رحمة الالعالمین ۖ کا انعقاد کیاگیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مجلس کی صدارت انجمن کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق نے کی جبکہ اس موقعہ پر متعدد نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت میں نعت پڑھی اورمتعدد علمائے کرام نے سیرت پیغمبر ۖ کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔میر واعظ نے اپنے صدارتی خطبے میں پیغمبر اسلام ۖ کی حیات طیبہ کو رہتی دنیا تک مسلمانوں کیلئے مشعل راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج جبکہ اسلام پورے عروج پر ہے اور دنیا کے کونے کونے میں قال اللہ وقال الرسول ۖ کی بازگشت گونج رہی ہے لیکن جب ہم مسلمان کی بات کریں تو جتنا اسلام کو عروج حاصل ہورہا ہے اتنا ہی مسلمان اسلامی تعلیمات سے دور ہوتاجارہا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں اسلام کے آفاقی اصولوں اور پیغمبر اسلامۖ کی سیرت کو شدت کے ساتھ داخل کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔ اس موقع پر سرکردہ عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے سیرت رسول ۖ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ سیرت نبوی کی پیروی کو اپنی زندگی کا اہم جزو بنائیں تاکہ ہم صحیح معنوں میں امت محمدیہۖ کہلانے کے مستحق ہو سکتے ہیں۔

ادھر مقبوضہ کشمیرمیں آج عید میلاد النبی ۖکے بعد پہلا جمعہ روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button