مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر کشمیری طلباء کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی مذمت

سرینگر27اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی نے دبئی میں آئی سی سی T20 ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کا جشن منانے پر کشمیری طلبہ کو انتقامی کارروائیوں کانشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے کہ پاکستان کی فتح پر کشمیر میں کریک ڈائون کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بھارت کے مختلف شہروں میں کشمیری طلبا پر حملوں کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں اور طلبا کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جن کے خلاف بھارتی پولیس نے مقدمات درج کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی متاثرین کو مفت قانونی امداد فراہم کرے گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button