بھارت

سی پی آئی (ایم )، سی پی آئی کاغزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ

Sitaram Yechuryنئی دہلی:کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے جنرل سیکریٹری ڈی راجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے موقع پر جس میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، بھارت کا ووٹنگ سے غیر حاضر رہناحیران کن ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیتارام یچوری اور ڈی راجہ نے نئی دہلی میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کی غیر حاضری ظاہر کرتی ہے کہ بھارت اپنی خارجہ پالیسی کو امریکی سامراج کے ماتحت اتحادی کے طور پر تشکیل دے رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھاری اکثریت سے منظور ہونے والی قرارداد کے موقع پر غیر حاضری ظاہر کرتی ہے کہ بھارتی خارجہ پالیسی کس طرح تشکیل پا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلسطینی کاز کے لیے بھارت کی دیرینہ حمایت کی نفی کرتا ہے۔جیسے ہی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس قرارداد کو منظور کیا، اسرائیل نے غزہ کی پٹی پرفضائی اور زمینی حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس نے غزہ میں تمام مواصلاتی رابطے بھی منقطع کریے ہیں جہاں 22لاکھ فلسطینی آباد ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button