کشمیری تارکین وطن

عالمی برادری کشمیریوں کے خلاف جرائم پرمودی حکومت کا محاسبہ کرے: ڈیموکریٹک فورم فرانس

WhatsApp Image 2023-12-11 at 11.06.43 AM

پیرس : جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فورم فرانس نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیرس میںایک تقریب کا انعقاد کیاجس کی صدارت فورم کے صدر مرزا آصف جرال نے کی-
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تقریب میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ بھارت گزشتہ 76سال سے کشمیریوں کو کچل رہا ہے اور اس نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں10لاکھ سے زائد فوجی اور پیراملٹری فورسز تعینات کر رکھی ہیں کیونکہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق حل کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بین الاقوامی میڈیا کو کوئی رسائی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مودی حکومت کو کشمیریوں کے خلاف جرائم پر جوابدہ بنائیں؟مقررین نے کہاکہ بھارتی فورسز کشمیر ی مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے تاکہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جائے اورخطے کے مسلم اکثریتی تشخص کو ختم کیا جائے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے بھارتی حکومت متعدد غیر آئینی اور غیر انسانی اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس سے راجہ اشفاق چیئرمین کشمیر پیس انٹرنیشنل، کشمیر فورم کے ذوالفقار نگیال، جے کے ڈی ایف ایف کے چیئرمین سردار اخلاق، اصغر خان، راجہ عجائب اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button