کشمیری تارکین وطن
ڈاکٹر فائی کی استنبول میں بم دھماکے کی مذمت
واشنگٹن14نومبر(کے ایم ایس)معروف کشمیری رہنما اور ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے استقلال ایونیو، استنبول میں ہونے والے بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترکی کے عوام اورجاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اورہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر فائی نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا کہ مجرموں کی عبرتناک سزا ملنی چاہیے تاکہ کوئی بھی ایسی حرکت دوبارہ کرنے کی جرات نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ صدر اردگان کی طرف سے قوم کو اس یقین دہانی سے ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی جس کے وہ مستحق ہیں۔