کشمیری تارکین وطن

برطانوی ارکان پارلیمنٹ اینڈریو گوئن اورناز شاہ کی طرف سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعلان

2024-07-15 21_26_10-naz shahبریڈ فورڈ:
13جولائی 1931کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے برطانیہ کے مختلف شہروں میںجموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں کی طرف سے نو منتخب برطانوی اراکان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں نے ممبر برطانوی پارلیمنٹ اینڈریو گوئن اور ناز شاہ سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ 13جولائی1931کا دن تاریخ کا سیاہ دن ہے جب ڈوگرہ فوجیوں نے22 نہتے کشمیریوں کو شہید کیاتھا۔ اینڈریو گوئن نے اس موقع پر دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کا یقین دلایاتاکہ کشمیریوں کو بھی انسانی حقوق میسر آسکیں اور وہ خوشحال اور پرامن زندگی بسر کر سکیں۔
ادھر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام برطانیہ کے مختلف شہروں میں تقریبات کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ۔13جولائی سے شروع ہونے والی یہ تقریبات 15 اگست تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد کی جائیں گی اور سفارتی محاذ پر تحریک آزادی کشمیر کو منظم کرنے کے لئے تحریکی عہدیدار، نو منتخب ممبران برطانوی پارلیمنٹ، وزرا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے علاوہ مختلف یونیورسٹیز، کالجز، تھنک ٹینکس اور ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔اس سلسلے کی بڑی تقریبات مانچسٹر، ہاوس آف کامنز لندن، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں منعقد کی جائیں گی۔ ان تقریبات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کوعالمی سطح پر بے نقاب کرنا ہے ۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کے مختلف شہروں میں تنازعہ کشمیرپرسیمینارز، کانفرنسیں اوردیگر پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button