APHC-AJK

حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیراہتمام جمعہ کو بھارتی ہائی کمیشن کےباہراحتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا

download (2)اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیر اہتمام 26جنوری بروز جمعہ کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء اور دیگر حریت قائدین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔
واضح رہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری 26جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال اورآزاد جموںو کشمیر، پاکستان اور دنیابھر کے اہم ملکوں کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف مظاہرے کریں گے اور احتجاجی ریلیاں نکالیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button