گرفتار

ہائی کور ٹ نے کالے قانون کے تحت کشمیری نوجوان کی نظربندی کالعدم قراردیدی

download (4)سرینگر: غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کی غیر قانونی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اسے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس راہول بھارتی نے ایک مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کشمیری نوجوان شہباز احمدکی کالے قانون کے تحت اس کی غیر قانونی نظربندی کوکالعدم قراردیا۔بھارتی پولیس نے شہباز کے خلاف بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔عدالت نے قابض حکام کوکشمیری نوجوان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button