گرفتار

مقبوضہ کشمیر:ہائی کور ٹ نے 3کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی

سرینگر10مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے 3 کشمیری نوجوانوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ نے وسیم احمد پنڈت ، غلام احمد وازہ اور ظہور احمد شیخ نامی نوجوانوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قراردی۔ عدالت نے قابض انتظامیہ کو نوجوانوں کو فوری طورپر رہا کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button