خصوصی رپورٹ

بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے

97e1a08d-8d99-4c0c-af5b-deef075ca240سرینگر: بھارت غیر قانونی طور پر اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے پاکستان کے خلاف الزام تراشی میں مصروف ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت جس کو تنازعہ کشمیر سے نمٹنے پر تنقید کا سامنا ہے، پاکستان پر انگلیاں اٹھا رہا ہے کہ وہ جھوٹابیانیہ اور خطے میں بدامنی پھیلارہاہے۔جہاں جموں و کشمیر کی صورتحال بین الاقوامی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، بھارت کی تازہ ترین حکمت عملی کا مقصد اس مسئلے سے توجہ ہٹانا اور ذمہ داری سے پہلو تہی کرنا ہے۔ناقدین کا استدلال ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی زمینی سطح پر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی ایک دانستہ کوشش ہے جس میں مقامی کشمیری آبادی کے خدشات اور حالیہ سیاسی فیصلوں کے اثرات کو حل کرنے سے بچنا بھی شامل ہے۔جیسے جیسے الزام تراشی کا کھیل سامنے آتا جارہاہے، جموں و کشمیر کو درپیش پیچیدہ مسائل کو حل کرنے میں اس طرح کے ہتھکنڈوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔بین الاقوامی برادری صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ تعمیری بات چیت شروع کریں اور الزام تراشی کے کھیل میں شامل ہونے کے بجائے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے، دیرینہ تنازعے کو حل کریں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button