مقبوضہ جموں و کشمیر

آتشزدگی سے کارگل کی تاریخی مسجد متاثر 

download (3)سرینگ: غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے کارگل میں آتشزدگی سے ایک تاریخی مسجدکو نقصان پہنچاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتوار کوشب برات کے موقع پر عبادات سے چند گھنٹے قبل آتشزدگی سے لداخ خطے میںبلتی بازار کی قدیم ترین مسجد کو نقصان پہنچاہے۔ آگ نے تیزی سے مسجد کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائربریگیڈکی گاڑیوںنے موقع پر پہنچ کر تین گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی سے مسجد کونقصان پہنچا ہے تاہم قریبی عمارتیں بشمول ایک ملحقہ ‘امام بارگاہ’ اور رہائشی مکانات محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق آگ بظاہر شب برات کے موقع پر مسجد میں روشن کی گئی موم بتیوں کی وجہ سے لگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button