مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی

سرینگر27 اگست (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے ٹنگمرگ کامحاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی۔
ادھر بھارتی پولیس نے ضلع راجوری کے علاقے کیری سے ایک سرپنچ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 750 گرام چرس برآمد کرلی۔
دریں اثنابھارتی قابض حکام نے ایک بار پھر لوگوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی اور حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظر بند رکھا۔ میر واعظ اگست 2019 سے سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں۔ KMS-14/Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button