مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی کابھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے علاقے سے باہربھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیری قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک احتجاجی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کشمیری نظربندوں کو درپیش منظم ناانصافیوں کی مذمت کرتے ہوئے جیل اور عدالتی اصلاحات کی فوری ضرورت پر زوردیا۔پی ڈی پی رہنمائوں کے مطابق احتجاج کا مقصد صرف نظربندوں کی واپسی نہیں بلکہ تمام قیدیوں کی عزت، انصاف اور قانونی ضمانتوں کی بحالی تھا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے قیدیوں کو مقامی جیلوں میں رکھا جانا چاہئے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ انہیں قانونی دفاع اور ان کے اہل خانہ تک رسائی حاصل ہو۔انہوں نے کہاکہ گھر سے دوری کے باعث اہلخانہ سے محدود رابطوں کی وجہ سے قیدیوں کے منصفانہ ٹرائل کے حق اور ذہنی صحت پر شدید اثرات پڑتے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مقدمات بروقت اور موثر انداز میں چلائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے اور مقدمے کے فیصلے سے پہلے طویل نظربندی آزادی کے اصول کو مجروح کرتی ہے۔انہوں نے ہر عدالتی سماعت پر ملزمان کی لازمی پیشی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی کارروائی میں شفافیت اور احتساب کو برقرار رکھنے کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا ضمانت سے انکار خاص طور پر ایسے مقدمات میں جو تاخیر کا شکارہیں یاجن میں شواہد محدود ہوتے ہیں،بنیادی قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پولیس نے احتجاج کے دوران محبوبہ مفتی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وہ مظاہرین کی قیادت کرتی رہیں۔ انہوں نے خبردارکیاکہ قیدیوں کے ساتھ ناانصافی جمہوری اور عدالتی اداروں پر عوامی اعتماد کو ختم کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button