بھارت
نئی دلی میٹرو اسٹیشن پر ‘دلی بنے گا خالصتان’نعرہ درج
نئی دلی: بھارت میں دارلحکومت نئی دلی کے مغرب میں واقع میٹرو بس کے پنجابی باغ اسٹیشن کے ایک ستون پر خالصتان تحریک کے حق میں درج کیا گیاہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق میٹرو ٹریک کے ستون پر سیاہ رنگ سے خالصتان کا حق میں نعرہ’’دلی بنے گا خالصتان ‘‘ درج کیاگیا ہے۔پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس کو صبح 9.30 بجے کے قریب نعرے کے بارے میں ٹیلی فون پر مطلع کیاگیا ۔پولیس نے نئی دلی میں سکھوں کی خالصتان تحریک کے حق میں نعرہ درج کرنے پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔