مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیرکو مکمل طورپر ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، محبوبہ مفتی

mehmboba mufti

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن سے کشمیریوں کی شناخت، زمینوں ، ملازمتوں اور وسائل پر ایک نہ ختم ہونے والا حملہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے یہ بات بھارتی پارلیمانی انتخابات کے لیے پارٹی منشور جاری کرتے ہوئے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دورا ن کہی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بے اختیار اور بے دخل کرنے کے لیے یہاں سے ہزاروں کلو میٹر دور نئی دہلی میں روز نت نئے فیصلے کیے جاتے ہیں ، سب سے پہلے ڈومسائل اور زمینی قوانین میں تبدیلیاں لائی گئیں ،پھر ریت سے لے کر لیتھیم تک کے ٹھیکے غیر کشمیریوں کو دیکر ہمارے وسائل کی لوٹ مار کی گئی۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ سینکڑوں سرکاری ملازمین کو برطرف کیا گیا جبکہ ہزاروں کشمیری نوجوان جیلوں میں بند ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button