بھارتی نژاد برطانوی شہریوں کی اکثریت کی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پرکڑی تنقید
لندن :برطانیہ میں کئے گئے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی نژاد برطانوی شہریوں کی اکثریت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ میں پلیٹ فارم فار انڈین ڈیموکریسی کے زیر اہتمام کئے گئے سروے میںاپنی شناخت بھارتی نژاد برطانوی شہریوں کے طورپر کرانے والے 500افرادنے وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی ۔ پلیٹ فارم فار انڈین ڈیموکریسی ایک سماجی تنظیم ہے جو ایک حقیقی معنوں میں جمہوری ہندوستان کے تحفظ کیلئے کوشش کر رہی ہے ۔سروے میں شامل بھارتی نژاد برطانوی شہریوں کی اکثریت 52فیصد نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی ۔سروے کے شرکاء نے مودی حکومت کی طرف سے مذہبی تشدد کو برطانیہ تک پھیلانے پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے اس سلسلے میں لیسٹر میں2022کے دوران ہندو اور مسلم گروپوں کے درمیان حالیہ پر تشددواقعات کاحوالہ بھی دیا ۔سروے کے شرکاء کی اکثریت نے اپنی ہندوتوا شناخت کو مسترد کر دیا اور بھارت میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ روارکھے جانیوالے سلوک پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔