مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کا تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

mirwaiz umer

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کی تلاش کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے ایک میڈیا انٹرویو میں افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیرکا تنازعہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک حل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی امنگوں اورخواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے ۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ1993میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے قیام کا مقصد ہی کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل تلاش کرنا تھا اور حریت اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
انہوں نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے مسئلہ کشمیر کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگ بے اختیار ہو گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے یکطرفہ تبدیلیاں کر کے معاملات الجھا دیے ہیں۔
میر واعظ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر تین چار مرتبہ جنگیں لڑیں ، کئی دوطرفہ معاہدے کیے تاہم ایک حتمی تصفیہ اب بھی ہم سے دور ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button