پاکستان

پاکستان نے بھارتی رہنمائوں کی پاکستان مخالف جارحانہ بیان بازی کو مسترد کردیا

foreign-officeاسلام آباد:
پاکستان نے بھارتی لوک سبھا انتخابات کی جاری مہم کے دوران مختلف بھارتی رہنمائوں کی پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی کو مسترد کردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر اراین کی طرف سے حال ہی میں پاکستان سے متعلق بیانات کے سلسلے میں میڈیا کے سوالات کے جواب میں ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنمائوں کی طرف سے پاکستان مخالف بیان بازی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کو یکسر مسترد کرتے ہیں، جو تنازعہ جموں و کشمیر، انسداد دہشت گردی کی کوششوں، دو طرفہ تعلقات اور جوہری صلاحیتوں سمیت متعدد دیگر موضوعات سے متعلق ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افسوس کے ساتھ اس طرح کے پاکستان مخالف بیانات بھارت میں انتخابی فائدے کے لیے ہندو قوم پرستی کے جذبات بھڑکانے کی ایک مایوس کن کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی لیڈروں کا طرز عمل ایک غیر سنجیدہ اور انتہا پسند ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے۔اس ذہنیت سے ہندوستان کی تزویراتی صلاحیت کے حوالے سے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اسکی صلاحیت پر سوال اٹھ گئے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت کا مقصد اپنی خودمختاری کا تحفظ اور اپنی علاقائی سالمیت کا دفاع کرنا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں بھی اپنے دفاع کے عزم کا واضح طور پر مظاہرہ کیا ہے، اور اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو مستقبل میں بھی ایسا کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button