مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دو نوجوان گرفتار کر لئے

arrest

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع اسلام آباد میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کوضلع کے علاقے ملسو سیر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے ناکے پر چیکنگ کے دوران دو افراد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوانوںکے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیاگیاہے۔
ادھرضلع ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور کشمیری نوجوان غلام قادر کو پولیس نے بھارتی ریاست پنجاب سے گرفتارکیا ہے جو مبینہ طورپر ایک پرانے مقدمے میں مطلوب تھا۔
دریں اثناء بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گاندربل، اسلام آباد، شوپیاں، کولگام، پلوامہ، راجوری، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button