بھارت

بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ نے اگنی ویروں کی جنگی صلاحیتوں پر سوال اٹھادئے

ARO-Gwalior

نئی دلی:بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ارون پرکاش نے فوج میں بھرتی کی متنازعہ اگنی پتھ اسکیم کی منسوخی کے اپوزیشن کے مطالبات کے دوران اگنی ویروں کی جنگی صلاحیت پر سوال اٹھایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ارون پرکاش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاہے کہ بھارتی فوج میں اگنی ویروں کے ساتھ امتیازی سلوک اور مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد انکے مستقبل کے بارے میں تو بہت بات کی جارہی ہے لیکن کوئی انکی جنگی صلاحیت پر سوال نہیں اٹھارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کیا کوئی جنگی یونٹوں میں ان کی تعیناتی کے حوالے سے بھی فکر مند ہے۔ انہوںنے کہاکہ فوج مودی حکومت کی اس اسکیم کی وجہ سے انہتائی کم تربیت یافتہ جوانوں کو سروس میں رکھنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگنی ویر اتنے ہی تربیت یافتہ ہوتے ہیں کہ وہ ایک سنتری کا کام کر سکیں۔ایکس پر انکی پوسٹ کے جواب میں بھارتی فوج کے ایک سابق اہلکار سچن پوار نے کہا، تب تک کچھ نہیں بدلے گا جب تک کہ تینوں افواج کے سربراہان اس اسکیم کی مخالفت نہیں کرتے۔انہوں نے کہاکہ اگنی پتھ اسکیم بھارتی فوج کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کے طور پر اپنے پہلے خطاب میں راہل گاندھی نے بغیر مشاورت کے 2022میں یہ اسکیم شروع کرنے پرمودی حکومت پرکڑی تنقید کی تھی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button