مقبوضہ جموں و کشمیر

برہان وانی کی شہادت کے بعد سے اب تک 1ہزار9سو34 کشمیری شہید

Burhan-Wani

سرینگر : غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 2016 میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 1ہزار9سو34 کشمیریوں کو شہید کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج برہان وانی کے آٹھویں یوم شہادت پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 286 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میںیا دوران حراست شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں 159خواتین بیوہ اور393بچے یتیم ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پرامن مظاہرین پر گولیوں، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 30ہزار63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے برہان وانی کو 2016 میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک جعلی مقابلے میں شہید کیاتھا۔ ان کے ماورائے عدالت قتل پر مقبوضہ علاقے میں کئی ماہ تک ایک زبردست عوامی احتجاجی تحریک چلی تھی جس دوران بھارتی فوجیوں نے گولیاں ، پیلٹ اور آنسو گیس کے گولے برسا کر 150سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔ پیلٹ چھرے لگنے سے سینکڑوں افراد بصارت سے محروم ہو گئے تھے جن میں کئی کمسن بچے میں شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button