مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کے ہاتھوں پلوامہ میں چارنوجوان گرفتار

سرینگر 21 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ضلع پلوامہ میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بتایا کہ فوج کی راشٹریہ رائفلز،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورسز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ضلع کے علاقے سانبورہ سے تعلق رکھنے والے زبیر گل ، عادل فیاض گنائی اورباسط علی او رکونی بل پانپور کے شاہد نبی پنڈت کو گرفتارکیاہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتارنوجوان مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے اور ان کے خلاف پولیس اسٹیشن پامپور میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
دریں اثناءنامعلوم مسلح افراد نے آج سرینگر کے علاقے صورہ میں بھارتی پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک مشترکہ پارٹی پر حملہ کیا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بھارتی فورسزنے واقعے کے فوراً بعدعلاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button