مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں ایک تجارتی کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ایک تجارتی کمپلیکس میں آگ بھڑک اٹھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زیرو برج کے قریب ایک تجارتی کمپلیکس میں آگ لگ گئی اور آگ کے شعلوں نے دو ریستورانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یہ کمپلیکس نیشنل کانفرنس کے ہیڈکوارٹر” نوائے صبح” کے قریب ہے۔حکام نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔