پاکستان

کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں ، انجینئر امیر مقام

Amir-Muqam-AJK-meeting-PSDP

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے گزشتہ سات دہائیوں کے دوران بے مثال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان کے ساتھ انکی وابستگی لازوال ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیر کے یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ1947میں آج ہی کے دن غیور کشمیروں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے سرینگر میں ایک تاریخی قرارداد منظور کی تھی۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حق خودارادیت کے لیے کشمیری سات دہائیوں سے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں،کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کشمیریوں کی مضبوط وابستگی کو بھارت کسی صورت ختم نہیں کر سکتا،شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کا واضح اظہار ہے۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ کشمیری پاکستان کے پرچم کو مقبوضہ کشمیر کے ہر گلی اور چوراہے پر لہراتے ہیں،حق خودارادیت اور الحاق پاکستان کے لیے کشمیری نوجوان اپنے آبا اجداد کی طرح پرعزم ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے عزم کو توڑنے کے لیے تمام تر بھارتی ہتھکنڈے ناکام ہوں گے،پاکستان دنیا کے تمام فورمز پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button