خصوصی رپورٹ

حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کی جدوجہد بالکل جائز اور منصفانہ ہے ، مبصرین

اسلام آباد :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کیلئے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیاسی ماہرین اور مبصرین تسلیم کرتے ہیں کہ بھارتی تسلط سے آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی جاری جدوجہد بالکل جائز اور منصفانہ ہے کیونکہ اقوام متحدہ کا چارٹر محکوم قوموں کو اپنی آزادی کیلئے جدوجہد کا حق دیتا ہے جبکہ عالمی ادارے کی سلامتی کونسل نے اپنی کئی قراردادوں میں کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کر رکھا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام گزشتہ 77برس سے غیر قانونی بھارتی قبضے کیخلاف لڑ رہے ہیں ، بھارتی ظلم و جبر انکے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے اور وہ اپنی تحریک کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے انتہائی پرعزم ہیں۔
انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑے کی ناکام کوشش رہا ہے ، جموںوکشمیر کے بارے میں بھارت کا بیانیہ انتہائی گمراہ کن اور غیر حقیقت پسندانہ ہے۔ ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کو ہرگز دہشت گردی سے جوڑا نہیں جاسکتا لہذا بھارتی حکومت کو بھی ہٹ دھرمی ترک کر کے جمو ں وکشمیر کے زمینی حقائق تسلیم کرلینے چاہئیں اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق ارادیت دینا چاہیے۔KMS-04/M

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button