مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے عوام5اگست 2019کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے: محبوبہ مفتی

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت دفعہ370کو منسوخ کرنے اور علاقے کو مرکز کے زیر انتظام دوعلاقوں میں تقسیم کرنے کے بھارتی حکومت کے 5اگست 2019کے فیصلوں کی مذمت میں ایک قرارداد منظور کرے گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو کئی سالوں بعد اپنی حکومت ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں نے ایک مستحکم حکومت منتخب کی ہے کیونکہ انہوں نے خاص طور پر 2019کے بعد بہت نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا ہمیں امید ہے کہ نئی حکومت ماضی میں لگے زخموں پر مرہم رکھے گی ۔ محبوبہ مفتی نے کہاہم امید کرتے ہیں کہ نئی حکومت 5اگست 2019کے فیصلے کی مذمت میں ایک قرارداد پاس کرے گی کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ ان فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button