بھارت

بی جے پی حکومت وقف املاک اصل حقداروں کو واپس کرے: اے آئی یو ڈی ایف

نئی دہلی: آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت وقف املاک کو ان کے اصل حقداروں کو واپس کرنے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسام کی ممتاز سیاسی شخصیت اور آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے صدر مولانا بدرالدین اجمل نے آسام میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت و قف جائیدادیں ان کے حقداروں کو واپس کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ زمینیں مسلمانوں کے آباو¿ اجداد کی ہیں۔
مولانا بدرالدین نے کہا کہ بھارت میں تقریباً 9.7 لاکھ ایکڑ سرکاری زمین دراصل وقف جائیداد ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام غصب شدہ اراضی متعلقہ وقف بورڈ کو واپس کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ زمینیں تاریخی اور مذہبی اہمیت کی حامل ہیں اور انہیں وقف کے کنٹرول میں رہنا چاہیے۔
اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ نے مزید کہا کہ ممبئی میں امبانی سمیت کئی بڑے صنعتکاروں کے گھر حتی ٰ کہ نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی عمارت بھی وقف اراضی پر قائم ہے اور یہ ساری زمینیں انکے اصل حق داروںکو واپس ملنی چاہئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button