مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر ، کولگام سے معلوم لاشیں برآمد
سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقے چھتہ بل کے قریب دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقامی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جمعہ کی صبح چھتہ بل کے علاقے نالبند پورہ میں دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے لاش کو تحویل لیکر ہسپتال منتقل کردیاہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
دریں اثنا ضلع کولگام کے علاقے احربل کے قریب ایک نالے سے بھی آج (جمعہ ) شام ایک نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کو احربل کے قریب ویشو نالے میں لاش تیرتی ہوئی ملی جسکی انہوںنے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش نالے سے نکالی۔لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔