مقبوضہ جموں و کشمیر
پونچھ : بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہری زخمی
جموں:بھات کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کنٹرول لائن کے قریب شاہ پور کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں 40سالہ حنیف زخمی ہوا۔ وہ اپنی زمین میں لکڑیاں اکٹھا کر رہا تھا کہ اسکا پاﺅں بارودی سرنگ پر پڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھماکے کے سبب حنیف شدید زخمی ہوا اور اسے ہسپتال داخل کیا گیا۔
یاد ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ علاقے میں کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں میں بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جو مقامی آبادی کیلئے شدید خطرات کا سبب ہیں۔شہری اکثر ان سرنگوں کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ دھماکوں کے سبب اب تک بڑی تعداد میں شہری اپنی جانیں کھو چکے ہیں جبکہ ایک بڑی تعداد اپاہج ہوچکی ہے۔