بہار: دہشت گرد لارنس بشنوئی گینگ کی طرف سے رکن پارلیمنٹ کو قتل کی دھمکی
پٹنہ:
بھارتی ریاست بہار کے رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو دہشت گرد لارنس بشنوئی گینگ نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک آڈیو کلپ میں کالر نے دعویٰ کیاہے کہ وہ پپو یادیو کی حرکات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اگربالی ووڈ اداکار سلمان خان سے متعلق معاملے سے دور نہ رہنے کی صورت میں اسے بھی قتل کردیاجائے گا۔کالر نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ احمد آباد کی سابرمتی جیل میں قید دہشت گرد لارنس بشنوئی یدو سے براہ راست رابطے کیلئے جیل میں نصب سگنل جیمرز کو غیر فعال کرنے کے لیے فی گھنٹہ ایک لاکھ روپے ادا کر رہاہے۔ حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ نے ممبئی میں این سی پی لیڈر بابا صدیق کے قتل کا دعویٰ کیا تھا۔باباصدیق کے قتل کے بعد پورنیہ سے رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے دہشت گرد لارنس بشنوئی کو چیلنج کرتے ہوئے اعلان کیا تھاکہ اگر اجازت دی گئی تو وہ 24گھنٹے کے اندر گینگسٹرکے نیٹ ورک کو ختم کر دیں گے۔ایک ریکارڈ شدہ آڈیو پیغام میں کالرمزید کہتاہے کہ آپ نے ‘بھائی’ کو کہہ سکتے تھے کہ میڈیا نے یہ سب کیاہے آپ نے نہیں اور یہ معاملہ جلد از جلد حل کرو۔ میں آپ کو بڑا بھائی سمجھتا تھا، اور آپ نے مجھے شرمندہ کیا۔ واپس کال کریں، اور میں آپ کا ‘بھائی’ سے رابطہ کرادوں گا۔پپو یادو نے بہار کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو دھمکی کی اطلاع دیتے ہوئے فوری کارروائی پر زور دیاہے۔پپو یادونے ایکس پر ایک پیغام میں بابا صدیق کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے،کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں سابق وزیر کے قتل سے مہاراشٹر میں لاقانونیت اجاگر ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا بابا صدیق کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اور اگر بی جے پی حکومت اپنے بااثر لیڈروں کاتحفظ نہیں کر سکتی تو عام لوگ اس سے کیاامید رکھیں ؟واضح رہے کہ دہشت گرد لارنس بشنوئی نے اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی ہے اوردہشت گرد گروپ کے لوگ مسلسل اس کا پیچھا کر رہے ہیں ۔