آزاد کشمیر

برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں،بیرسٹر سلطان چوہدری

مظفرآباد:
آزادجموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں کیونکہ بھارت نے اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے اورمظلوم عوام کومشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مظفرآباد میں برطانوی ہائوس آف لارڈ کے سابق رکن لارڈ نذیر احمد سے ملاقات میں کہاکہ بھارت نے ہزاروں غیر ریاستی ہندوئوں کو بھارت بھر سے لا کر جموںو کشمیر میں آباد کرنا شروع کر دیا ہے۔بھارت بڑی تیزی کے ساتھ آبادی کے تناسب کو تبدیل کر رہا ہے اور مقبوضہ علاقے میں انتظامی تبدیلیوں میں مصروف کار ہے۔ ایسے وقت میں برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کو برطانوی پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کامسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل فورمز پر اجاگر کرنے میں اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کشمیری تارکین وطن پر زور دیاکہ وہ بھارت کے مکروہ عزائم کو بے نقاب کرنے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے ہر فورمز پر آواز اٹھائیں ۔صدر آزادکشمیر نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی جارحیت اور حملے کو77سال گزر جانے کے باوجود کشمیر کے جرات مند لوگ آزادی کی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں اور ان کے دلوں میں آج بھی آزادی کے شعلے بھڑک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام آزادی کی فضا میں سانس لیں گے۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button