بھارت

امریکہ نے غیر قانونی طورپر مقیم متعدد بھارتی شہریوں کو ملک بدر کردیا

واشنگٹن :
امریکہ نے غیر قانونی طورپر مقیم متعدد بھارتی شہریوں کو ملک بدر کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے ایک بیان میں غیر قانونی طورپر مقیم بھارتی شہریوں کی ملک بدری کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایاگیا ہے ۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی امریکی امیگریشن قوانین کو نافذ کرتا ہے اور ان افراد کے خلاف کارروائی کرتا ہے جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوتے ہیں۔ محکمے نے 22اکتوبر کو امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے ذریعے کارروائیاں کیں اور غیر قانونی طورپر مقیم بھارتی شہریوں کو حراست میں لیا۔ محکمے نے رواں سال جون سے غیر قانونی طورپرامریکہ میں مقیم ایک لاکھ60ہزارسے زائد افراد کو جن میں بھارتی شہری بھی شامل ہیں انکے وطن واپس بھجوایا ہے ۔یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے امیگریشن کے اعدادوشمار کے مطابق 2022-23میں 90ہزارسے زیادہ بھارتی شہری غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button