بھارت

اترپردیش:نامعلوم مسلح افرادنے بزرگ کو مسجد کے اندر گولی مار کر قتل دیا

بلند شہر 15 جولائی (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر کے علاقے خرجہ میں آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میںنماز فجر ادا کرنے والے ایک معمر شخص کو گولی مار کر قتل کردیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس ایس پی شلوک کمار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مسلح افراد جنہوں نے نقاب لگا رکھے تھے صبح سویرے مسجد میں داخل ہو کر وہاں نماز ادا کرنے والے 65سالہ معمر نمازی ادریس کو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ فوری طورپر ادریس کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر ادریس پر فائرنگ کی جس سے ایک گولی اس کے سینے اور ایک دائیں ہاتھ میں لگی اور وہ خون لت پت ہو کر گر پڑااور موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button