بھارت

گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے ملزم کی حوالگی کی بھارت سے بات کی جاسکتی ہے ، میتھوملر

واشنگٹن:
امریکہ نے کہا ہے کہ خالصتان تحریک کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ملزم سے تحقیقات کے لیے بھارتی حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ملزمان کی گرفتاری اور جواب طلبی کیلئے بھارت پر زوردیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش اور ملزم کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ 2ہفتے قبل بھارتی وفد تحقیقات کے لیے امریکا آیا تھا۔ وفد نے امریکی حکام کو تفصیلی بریفنگ دی اور امریکہ نے ملزم کی گرفتاری اور جواب طلبی پر زور دیاہے۔انہوں نے بھارت کے کسی بھی سفارت کار کی امریکہ سے بے دخلی سے متعلق خبروں کی تردید کی۔میتھیو ملر نے کہا کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سے امریکا کا کوئی تعلق نہیں۔ دونوں ملک ایک دوسرے کے سفارت کار بے درخل کر رہے ہیں یہ ان کا باہمی معاملہ ہے۔گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کی سازش کے مرکزی ملزم وکاس یادو کو بھارت سے امریکا لائے جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بھارت سے بات کی جاسکتی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ امریکی محکمہ انصاف کرے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ کینیڈا نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش سے متعلق تفتیش کی بنیاد پر چند معلومات امریکا سے شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ گرپتونت سنگھ پنو کے پاس امریکا اور کینیڈا کی شہریت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button