بھارت

راجستھان: ہندوتوا دہشت گردوں نے مسلم نوجوان کو اغواکرنے کے بعد قتل کردیا

جے پور:
بھارتی ریاست راجستھان میں ہندوتوا دہشت گردوں نے مسلم طالب علم کو اغوا کرنے کے بعد وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا بلوائیوں نے22سالہ مسلم نوجوان زاہد کوضلع جھن جھنو میں اس کے گھر باہر سے اغوا کیا اور دور کسی مقام پر لے جاکر تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا۔مسلم طالب علم مکند گڑھ کے گائوں دھنی کا رہائشی تھا اور مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہا تھا۔زاہد کو شدید زخمی حالت میں جے پور کے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔زاہد کی لاش جب اسکے گھر لائی گئی تو علاقے میں کہرام مچ گیا اور متاثرہ خاندان اور دیگر رشتہ داروں نے زاہد کے قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ سابق وزیر راجندر سنگھ گودھا بھی احتجاج میں شامل تھے ان کا کہناتھا کہ زاہد کو صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا۔متاثرہ خاندان نے میڈیا کو بتایاکہ پولیس زاہد کے قتل کے پانچ دن بعد بھی مجرموں کو بچانے کیلئے مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے ۔ ان کا مزید کہناتھا کہ انتظامیہ نے جس طرح رات کی تاریکی میں زاہد پوسٹ مارٹم کروایا اور جلد بازی میں اس کی تدفین کرائی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔KMS-Y

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button