پاکستان

پاکستان کا یاسین ملک کی تہاڑجیل میں بھوک ہڑتال ، گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کشمیری آزادی پسند رہنما اور جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال اور گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انہیں جھوٹے مقدمات میں قید کررکھا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ممتاز زہرا بلوچ آج اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کو محمد یاسین ملک کی گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش ہے ، انہیں فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان یاسین ملک کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے غزہ میں فوری فائربندی کا مطالبہ کیا ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، غزہ میں نسل کشی کو فوری بند کرنے کیلئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کرے، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوںنے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی غزہ کی صورتحال سے متعلق رپورٹ کا خیرمقدم کرتے ہیں، اسرائیلی حملوں سے فوری طبی امداد کے منتظر فلسطینیوں کو امداد کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے، پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور شراکت دار ہیں، ہم ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی تعلقات کے حامل ہیں۔ یاد رہے کہ محمد یاسین نے طبی سہولیات کی عدم فراہمی کیخلاف تہاڑ جیل میں گزشتہ سات روز سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button