مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں، میر واعظ

سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر اب تک حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مصائب و مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا کہ تنازعہ کے قابل قبول اور منصفانہ حل کیلئے نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کا آغاز کریں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے آج سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک انسانی مسئلہ ہے جسے حل کیے بغیر خطے میں دیرپا امن و استحکام ہرگز ممکن نہیں۔
انہوں نے معروف کشمیری رہنما اور آزاد جموںوکشمیر کے سابق صدر میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کے فرزند میرواعظ مولوی محمد احمد کو ،جن کا گزشتہ دنوں اسلام آباد پاکستان میں انتقال ہوا ، بھر پور خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اعلیٰ کردار کے حامل انسان ، ایک ممتاز اور باکمال مذہبی رہنما اور دانشور تھے ۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم کی بے لوث اور انمول خدمات نے انہیں پورے کشمیر میں ایک منفرد شناخت عطا کی تھی۔
میر واعظ نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی انتظامیہ نے انہیں مولوی محمد احمد شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اجازت نہیںدی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button