بھارت

منی پور : کوکی برادری کا پولیس اسٹیشن پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 10افراد زخمی

امپھال:
بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پور میں بھارتی پولیس اورکوکی برادری کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 10 افراد کو ہلاک ہو گئے ہین۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع جیری بام ڈپٹی کمشنر کرشنا کمار نے میڈیا کو بتایاہے کہ پولیس اسٹیشن پر حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔ حملے کے بعد پولیس کی کارروائی میں کم سے کم 10افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ منی پور میں گزشتہ سال مئی سے پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک 200سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے ضلع میں ایک کوکی قبلے کی ایک خاتون کی جلی ہوئی لاش برآمد ہونے کے بعد کوکی برادری کے لوگوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے ۔
واضح رہے کہ منی پور میں حکمران ہندو قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت قائم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button